سود پر قرض، شہری کو خودکشی پر مجبور کرنے کا مقدمہ درج

سود پر قرض، شہری کو خودکشی پر  مجبور کرنے کا مقدمہ درج

ملتان (کرائم رپورٹر)صدر پولیس نے شہری کو خودکشی پر مجبور کرنے کے الزام میں ایک شخص اور اس کے نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کو غلام مرتضیٰ نے ۔۔۔

بتایا کہ اس کے بھائی الطاف حسین نے ملزم اسد سے سود پر رقم ادھار لی تھی۔ الزام ہے کہ ملزم نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ الطاف حسین کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے خودکشی کر لی۔مدعی کے مطابق متوفی نے خودکشی سے قبل ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا، جس میں اپنی موت کا ذمہ دار ملزم اسد اور اس کے ساتھیوں کو ٹھہرایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں