شادی شدہ خاتون سمیت چار افراد کو اغوا کرلیا گیا ،مقدمات
ملتان (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں اغوا کے متعدد واقعات سامنے آنے پر پولیس نے نامزد اور۔۔۔
نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔قادر پورراں پولیس کو وسیم نے اطلاع دی کہ صبح نیند سے بیدار ہونے پر معلوم ہوا کہ ان کی بیوی موجود نہیں تھی، جسے ملزم اکبر، عثمان، رمضان اور فیاض اغوا کر کے فرار ہو گئے ۔اسی طرح مظفر آباد پولیس کو ابرار احمد نے بتایا کہ ملزم خلیل اور دیگر افراد نے ان کی بہن کو اغوا کر کے کیری ڈبہ میں بٹھا لیا اور لے گئے ۔ ممتاز آباد پولیس کو عطا اللہ نے اطلاع دی کہ نامعلوم ملزموں نے ان کے بیٹے وقاص کو اغوا کر لیا۔ صائمہ بی بی نے بتایا کہ ان کی والدہ گھر سے باہر گئی تھیں لیکن واپس نہیں آئیں، جسے نامعلوم ملزموں نے اغوا کر لیا۔