بغیر رجسٹریشن ویگن چلانے پر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر)ممتاز آباد پولیس نے بغیر رجسٹریشن ویگن چلانے اور ٹریفک روانی متاثر کرنے کے الزام میں ایک ڈرائیور کے ۔۔۔
خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔پولیس کو سخی سرور نے اطلاع دی کہ ملزم رفیق بغیر رجسٹریشن ویگن چلا رہا تھا اور اس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی تھی، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس کے مطابق ملزم کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔