زیادتی کے واقعات، متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر)شہر میں مختلف زیادتی کے واقعات کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے ۔۔۔
نیو ملتان پولیس کو خدیجہ شفیق نے اطلاع دی کہ ملزم فہیم نے ان کی نازیبا ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر دھمکی دیتے ہوئے زبردستی زیادتی کی۔ شاہ شمس پولیس کو عمران نے بتایا کہ ملزم کاشف اور علی وغیرہ نے ان کے بھتیجے کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے جا کر باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس معاملے میں بھی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔