سرکاری زمین پر کاشت گندم کی فصل ضبط، قانونی کارروائی

سرکاری زمین پر کاشت گندم  کی فصل ضبط، قانونی کارروائی

لودھراں (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لودھراں چودھری محمد اشرف کی ہدایت پر سرکاری اراضی پر کاشت گندم کی فصل ضبط کر کے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔۔۔۔

ایس ڈی ای او پیرا فورس شاہد حسین سپرا کی زیر نگرانی انویسٹی گیشن آفیسر اسداللہ نواز نے محکمہ ریونیو کے ہمراہ موضع گیلے وال (M-58) میں مشترکہ آپریشن کیا۔کارروائی کے دوران سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر کاشت کی گئی گندم کی فصل کو قبضے میں لے لیا گیا۔ جبکہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری زمینوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں