میٹرک امتحانات میں شفافیت یقینی بنائی جائے ، بلال سلیم
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بلال سلیم اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مراکز کا اچانک دورہ، شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کی ہدایت۔۔۔۔۔
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم نے گورنمنٹ قائد اعظم اکیڈمی کوٹ ادو کا سرپرائز وزٹ کیا اور جماعت دہم کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے امتحانی عمل اور اساتذہ کی کارکردگی کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ امتحانات مکمل شفافیت، میرٹ اور غیر جانبداری کے ساتھ منعقد کیے جائیں تاکہ کسی بھی طالبہ کے ساتھ ناانصافی نہ ہو،انہوں نے کہا کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ سکول انتظامیہ نے امتحانی انتظامات اور دیگر امور کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرکو تفصیلی بریفنگ دی،اسی سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1کوٹ ادو کا اچانک دورہ کیا جہاں دسویں جماعت کے جاری سالانہ امتحانات کے انتظامات کاجائزہ لیاگیا اورامتحانی مراکز میں سکیورٹی،شفافیت اورنظم وضبط کوچیک کیا گیا افسران نے امتحانی عمل کا بغور مشاہدہ کیا اور طلبہ کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔