پتنگیں بجلی کی تاروں میں پھنسنے سے دھماکا، آگ بھڑک اٹھی

پتنگیں بجلی کی تاروں میں پھنسنے  سے دھماکا، آگ بھڑک اٹھی

سکندرآباد (نامہ نگار )پنجاب بھر میں پابندی کے باوجود شجاع آباد اور گردونواح میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری سکندرآباد میں متعدد بچے بڑے حادثے سے بچ گئے ۔تفصیل کے مطابق پنجاب بھر میں پابندی کے باوجود شجاع آباد اور اس کے گرد نواح میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے ۔۔۔۔۔

سکندرآباد میں درجنوں بچے پتنگ بازی کر رہے تھے کہ ان کی کئی پتنگ بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں میں اٹک گئیں، بچے بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے پتنگ اتار رہے تھے کہ اچانک تاروں میں زوردار دھماکا ہوا اور تاروں میں آگ لگ گئی ،درجنوں بچے معجزانہ طور پر بچ گئے جبکہ واقع کی ویڈیو شوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقعہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں