تعلیمی اداروں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

تعلیمی اداروں کی سکیورٹی مزید  سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے تحت اساتذہ کو جدید سیف سٹی سسٹم سے منسلک کیا جا رہا ہے ۔

۔ذرائع کے مطابق اساتذہ کے موبائل فونز میں پینک بٹن نصب کیا جا رہا ہے تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد حاصل کی جا سکے ۔ لاہور سمیت صوبے بھر میں اب تک ایک لاکھ 82 ہزار سے زائد اساتذہ اس سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ 3 لاکھ سے زائد اساتذہ کو اس نیٹ ورک سے جوڑنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں تمام اساتذہ کو اس جدید سکیورٹی نظام کا حصہ بنا دیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں