ڈرائیورکی وارڈن کودھمکیاں گاڑی تلے کچلنے کی کوشش
ملتان (کرائم رپورٹر )ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ملزم کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔
دولت گیٹ پولیس کوٹریفک وارڈن عدیل حسن نے بتایا کہ دوران ڈیوٹی کار کو روکا جو رکنے کی بجائے میرے اوپر چڑھانے کی کوشش کی جسے بمشکل روکا جس کا ڈرائیور ملزم زاہد رضوان دست گریبان ہوکر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا ۔