پولیس کارروائیاں، 12منشیات فروش گرفتار کرلئے

پولیس کارروائیاں، 12منشیات فروش گرفتار کرلئے

ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 12افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔۔

 شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم شکیل سے 1200 گرام ہیروئن اور ملزم یاسر خان سے 20لٹر شراب ضبط کی۔ سیتل ماڑی پولیس نے ملزم افضال سے 2250گرام آئس اور ملزم علی رضا سے 28لٹر شراب برآمد کی۔اسی طرح دانش سے 27 لٹر، وقاص سے 90لٹر شراب اور 50لٹر لہن ضبط کی گئی۔ سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم اسلم سے 4 لٹر شراب، راجہ رام پولیس نے ملزم ساجد سے 600 گرام چرس، بی زیڈ پولیس نے ملزم عمران سے 15 لٹر شراب، اور کوتوالی پولیس نے ملزم نعیم سے 10 لٹر شراب برآمد کی۔مظفرآباد پولیس نے ملزم مجیب پاشا سے 30 لٹر اور ملزم ندیم سے 25 لٹر شراب قبضے میں لی۔، جبکہ شاہ شمس پولیس نے ملزم نعیم سے 30 لٹر شراب اور ملزم علی رضا سے 1200 گرام آئس ضبط کی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں