ملزموں کی 15سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی، پولیس کارروائی شروع
ملتان (کرائم رپورٹر )بدھلہ سنت پولیس نے 15سالہ لڑکے کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی اطلاع پر تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا ۔ ۔
پولیس کو کشور بی بی نے اطلاع دی کہ میرے بیٹے آکاش کو ملزم ڈرادھمکاکر اپنے ساتھ لے گئے جسمانی تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا اس دوران ویڈیوز بھی بنائیں۔ پولیس نے اطلاع پر تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔