ملتان ایئرپورٹ، لاش کی وصولی پراہلخانہ میں جھگڑا
ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے آنے والی پرواز میں شامل متوفی محمد شہزاد کی لاش وصول کرنے کے دوران اہلخانہ میں جھگڑا ہو گیا۔ ۔
تفصیلات کے مطابق، نجی ایئرلائن کی فلائٹ سے لاش کارگو سٹاف نے نکال کر لواحقین کے حوالے کرنے کی کوشش کی، جس پر متوفی کے بھائی سبطین حیدر، چچا قمر الزمان اور اہلیہ کے درمیان اختلاف پیدا ہو گیا اور جھگڑا شروع ہو گیا۔ایئرپورٹ انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو تحویل میں لے لیا اور پولیس کے حوالے کیا۔ پولیس نے دونوں فریقین سے تحریری راضی نامہ لکھوانے کے بعد لاش اہلخانہ کے حوالے کر دی۔