ویسٹ مینجمنٹ کی گرجا گھروں میں صفائی ستھرائی مہم
ملتان (خصوصی رپورٹر) ایسٹر کے موقع پر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گرجا گھروں اور اقلیتی آبادیوں میں خصوصی صفائی آپریشن کا آغاز کیا۔۔
ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق عبادت گاہوں کے اطراف، داخلی و خارجی راستوں کی صفائی، گرجا گھروں کے احاطوں کی دھلائی، جراثیم کش سپرے اور مجموعی صفائی یقینی بنائی گئی۔اقلیتی برادری کے رہائشی علاقوں میں بھاری مشینری کے ذریعے کوڑا کرکٹ اور ملبہ فوری طور پر اٹھایا گیا، جبکہ اضافی صفائی عملہ گلی محلوں میں واشنگ اور کلیئرنس آپریشن پر تعینات کیا گیا۔
صفائی ستھرائی مہم