اغوا کی بڑھتی وارداتیں، خواتین بچوں سمیت 7افراد غائب
ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان کے مختلف علاقوں میں اغوا کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے جن کے بعد پولیس نے چار نامزد سمیت نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔ ممتازآباد پولیس کو اطلاع دی گئیا۔۔
کہ ملزم ارشد، عمران اور عبداللہ نے فلک شیر کے کزن عمر کو اسلحے کے زور پر تشدد کا نشانہ بنا کر اغوا کر لیا۔اسی دوران مظفرآباد پولیس کو محمد اسلم نے بتایا کہ ان کی ہمشیرہ کو نامعلوم ملزموں نے کار میں بٹھا کر اغوا کر لیا۔ کینٹ پولیس کو عمر دراز نے بتایا کہ ان کی 16 سالہ بیٹی عائشہ کو اغوا کیا گیا۔ قادرپورراں پولیس کو رفیق نے بتایا کہ ملزم امین نے ان کی بیوی نسیم اور بچوں کو اغوا کیا۔بستی ملوک پولیس کو عبدالمجید نے بتایا کہ گھر واپس پہنچنے پر اہلیہ موجود نہیں تھی، جسے نامعلوم ملزم اغوا کر کے فرار ہو گئے ۔ سیتل ماڑی پولیس کو عاصمہ نے اطلاع دی کہ ان کی نابالغ بیٹی علیشبا کو تین نامعلوم ملزموں نے کار میں بٹھا کر اغوا کر لیا۔ دہلی گیٹ پولیس کو محمد عمران نے بتایا کہ ان کی بیٹی نور فاطمہ میٹرک کا پیپر دینے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی، جسے نامعلوم ملزموں نے اغوا کر لیا۔