شہری کو نشہ آور مشروب پلاکر لوٹنے والے 2افراد پر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر )شہری کو نشہ آور مشروب پلاکر بے ہوش کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔
مخدوم رشید پولیس کو قیصر عباس نے بتایا کہ میرے بیٹے اللہ رکھا کی ملزم عبدالرزاق اور ذیشان سے لڑائی ہوئی ملزموں نے بیٹے کو دھوکہ سے بلواکر نشہ آور مشروب پلاکر بے ہوش کردیا اور صفائی کرکے فرار ہوگئے ۔
مقدمہ درج