مہنگے پٹرول سے مزدور، طلبہ، بائیکرز متاثر ہوں گے ، صہیب عمار

مہنگے پٹرول سے مزدور، طلبہ، بائیکرز متاثر ہوں گے ، صہیب عمار

ملتان (کرائم رپورٹر)صہیب عمار صدیقی، امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ ملتان نے کہا ہے کہ پٹرول کی حالیہ شدید قیمتوں میں۔۔

 اضافہ غریب اور متوسط طبقے کی زندگیوں کے لئے تباہ کن ہے ۔ معصوم شاہ روڈ پر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ عرصے میں 55 روپے اور پھر 137 روپے فی لٹر اضافہ عوام کے لئے ناقابل برداشت بوجھ ہے ۔صہیب عمار صدیقی نے حکومتی عیاشیوں مہنگے جہازوں اور لگژری گاڑیوں کو عوام کی مشکلات کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بائیکرز، ڈیلیوری ورکرز، طلبہ اور مزدور سب شدید متاثر ہوں گے ۔

صہیب عمار 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں