عرفان حسین کی ریٹائرمنٹ پر پروقار الوداعی تقریب

عرفان حسین کی ریٹائرمنٹ  پر پروقار الوداعی تقریب

ملتان (لیڈی رپورٹر)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں سٹوڈنٹ افیئرز ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ مسٹر عرفان حسین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔۔

، جس میں ڈین چلڈرن ہسپتال ملتان پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی زیر سرپرستی منعقد ہوئی، جہاں مسٹر عرفان حسین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر پرنسپل ایف جے ایم سی پروفیسر عبد الحمید، رجسٹرار پروفیسر محمد ندیم سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور سٹاف بھی موجود تھے ۔ مقررین نے مسٹر عرفان حسین کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ادارے کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں