حکومت ترقیاتی بجٹ میں فوری کمی کرے ، عمیر سعید

حکومت ترقیاتی بجٹ میں فوری کمی کرے ، عمیر سعید

تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ سے کاروبار چلانا مشکل ہوگیا، ردعمل

ملتان (لیڈی رپورٹر)ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر حافظ عمیر سعید نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل اضافے نے کاروباری طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور چھوٹے تاجر و صنعتکار پہلے ہی مہنگائی کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کاروباری لاگت کو ناقابل برداشت حد تک بڑھا رہا ہے جس سے کاروبار چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوں گی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگا۔حافظ عمیر سعید نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ترقیاتی بجٹ میں کمی کر کے عوام اور تاجروں پر بوجھ کم کیا جائے ۔ انہوں نے زور دیا کہ بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو مہنگائی کی موجودہ لہر کاروبار کے لئے سنگین خطرہ بن سکتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، اس لئے حکومت کو کاروبار دوست پالیسیوں پر توجہ دینی چاہئے تاکہ معیشت کو مستحکم کیا جا سکے اور تاجروں کو ریلیف ملے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں