رجسٹری کرپشن کیس: 28وثیقہ نویس گرفتار، کروڑوں ریکور

 رجسٹری کرپشن کیس: 28وثیقہ نویس گرفتار، کروڑوں ریکور

جعلی رجسٹریوں اور سٹیمپ پیپرز کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، ریکوری کا عمل جاری

ملتان (کرائم رپورٹر)ترجمان اینٹی کرپشن ملتان ریجن وزیر خان لاشاری کے مطابق رجسٹری برانچ کرپشن کیس میں اب تک 28 وثیقہ نویس گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سٹی اور صدر رجسٹرار سمیت متعدد وثیقہ نویسوں نے جعلی رجسٹریوں کا ایک منظم نیٹ ورک قائم کر رکھا تھا، جس کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔وزیر خان لاشاری کے مطابق اب تک 500 سے زائد جعلی رجسٹریاں برآمد کی گئی ہیں جبکہ جعلی سٹیمپ پیپرز اور ایف بی آر کی بوگس رسیدیں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ سرکاری مہریں اور ریکارڈ بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔ملزموں سے اب تک 1 کروڑ 22 لاکھ 10 ہزار 756 روپے ریکور کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرا دیئے گئے ہیں، اور مزید ریکوری کے اقدامات جاری ہیں۔ اینٹی کرپشن حکام نے واضح کیا کہ گرفتار شدگان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کر کے نیٹ ورک کے دیگر افراد تک بھی پہنچا جائے گا۔

کرپشن کیس

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں