گگو منڈی :3منشیات فروش گرفتار
گگو منڈی (نامہ نگار) تھانہ گگو منڈی پولیس ایس ایچ او خالد محمود چوہان اور ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر تین منشیات فروش گرفتار کر لیے ۔
گرفتار ملزمان میں ارشد ولد بدرالدین ملک، اکبر علی ملک اور اکرم مسیح شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سات سو بیس گرام چرس برآمد ہوئی۔ ایس ایچ او نے کہا کہ منشیات فروش نوجوان نسل کے دشمن ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ پولیس نے کارروائی کے بعد مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔ منشیات کے خلاف مہم کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ معاشرہ محفوظ رہے گا۔