بچی سے زیادتی کی کوشش ، ملزم گرفتار

 بچی سے زیادتی کی کوشش ، ملزم گرفتار

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ) تھانہ صدر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کے۔۔

 الزام میں ملزم کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ موضع واہن سرمانی کے رہائشی رمضان نے پولیس کو بتایا کہ اس کی آٹھ سالہ بیٹی مدرسہ گئی تھی جہاں ملزم راشد نے اسے روک لیا اور مبینہ طور پر نازیبا حرکات کی کوشش کی۔ اہل علاقہ کے پہنچنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں