حکومت نے ملک کو مہنگائی کے طوفان میں دھکیل دیا :قاری صدیق

حکومت نے ملک کو مہنگائی کے  طوفان میں دھکیل دیا :قاری صدیق

وہاڑی (خبرنگار) جمعیت علماء اسلام کے ضلع امیر پیر قاری محمد صدیق ، جنرل سیکرٹری مولانا عمر فاروق نعمانی۔۔۔

 ، مولانا قربان قاسمی ، راؤ دین محمد اور مرکزی مجلس شوری کے رکن سیدگل ضمیر شاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت نے ملک کو مہنگائی کے طوفان میں دھکیل دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ بے رحمانہ اضافہ دراصل عوام پر معاشی حملہ ہے اور یہ فیصلہ غریب اور متوسط طبقے کے خلاف کھلی جنگ کے مترادف ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں