مزدور، کسان اور تنخواہ دار طبقہ شدید مشکلات کا شکار : تاجر رہنما
وہاڑی(خبرنگار) پٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں اضافے پر صدر مرکزی انجمن تاجران کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن حاجی اسلم مدنی، صدر ضرافہ ایسوسی ایشن حاجی نوید اختر، چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹری کے رہنما مختار احمد بھٹی اور ۔۔
رانا انوار آفتاب لطیف نے مشترکہ بیان میں شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پہلے سے جاری مہنگائی کے طوفان کو مزید سنگین بنا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے جس کے باعث عام شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں ۔رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور عوام و تاجر برادری کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔