بورے والا پولیس مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار
بورے والا (نمائندہ دنیا ) تھانہ صدر کے علاقہ 457 ای بی کے قریب پولیس مقابلہ کے دوران ایک ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔۔۔
پولیس کے مطابق ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ایس ایچ او تھانہ صدر مہر عباس کی ٹیم معمول کے گشت پر تھی کہ دو مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ اس دوران ملزمان نے مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ زخمی ملزم محمد عمران سکنہ خانوالہ سنگین جرائم میں ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری تھا۔