پولیس نے ڈکیتی کی رقم برآمد کرکے متاثرہ شہری کو واپس کردی
وہاڑی(خبرنگار) *تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے بیوپاری سے۔۔
چھینی گئی 8 لاکھ روپے کی رقم برآمد کرکے متاثرہ شہری کے حوالے کر دی۔پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے رہائشی عامر رضا سے بوریوالا کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم ملزمان نے 8 لاکھ روپے چھین لیے تھے جس پر مقدمہ درج کر کے فوری تفتیش کا آغاز کیا گیا۔پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگا کر رقم برآمد کر لی اور مدعی کے حوالے کر دی۔