ترقی پانے والے 9ملازمین میں پرموشن آرڈرز تقسیم
وہاڑی(خبرنگار) ایپکا کے زیر اہتمام چیف ایگزیکٹو آفس ایجوکیشن کے کمیٹی روم میں پرموشن آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، ۔۔
جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ناصر عزیز چوہدری نے جونیئر کلرک سے سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی پانے والے 9 ملازمین میں پرموشن آرڈرز تقسیم کیے اور انہیں مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ڈی ای او ایلیمنٹری فی میل عندلیب اصغر، ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ مہر محمد جاوید، ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن سیکنڈری حافظ محمد یاسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن رانا آصف عزیز، ضلعی صدر ایپکا محمد طیب بھٹی، سینئر نائب صدر ایپکا پنجاب امان اللہ منیس، جنرل سیکرٹری ایپکا ملک شہباز ریاض کھوکھر، چیئرمین ایپکا رانا اکمل محمود اور چوہدری عبدالرؤف سمیت دیگر افسران و ملازمین نے شرکت کی۔