اوور چارجنگ کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کا حکم

اوور چارجنگ کرنیوالے ٹرانسپورٹرز  کیخلاف کارروائی کا حکم

وہاڑی(خبرنگار) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال سمیت متعلقہ افسران اور ۔۔

ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ٹرانسپورٹرز کو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کرایہ ناموں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت مسافروں سے زائد کرایہ وصول نہ کیا جائے ضلعی انتظامیہ کرایہ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے۔ اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال نے بھی اوورچارجنگ سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی صورت عوام کا استحصال نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں