پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں :جمال عبد الناصر

 پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد  کرتے ہیں :جمال عبد الناصر

ماہڑہ (نامہ نگار ) جمعیت علماء اسلام پنجاب کے رہنماؤں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے۔۔

 سخت الفاظ میں مسترد کر دیا ہے ۔ مشترکہ بیان میں نائب امیر مولانا قاری جمال عبد الناصر، ضلعی امیر مولانا عبدالعزیز بلوچ، تحصیل امیر قاری محمد اسماعیل خان کھلول، الحاج عبد المجید ڈیوآنی، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری مولانا شاہد ندیم، نائب امیر مولانا کلیم اللہ ملکانی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر معاشی حملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکس سے چلنے والے نظام میں اشرافیہ کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے جبکہ غریب طبقہ پس رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں