پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ سے عوامی زندگی اجیرن :راؤ احمد علی
وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) جماعت اسلامی کرم پور کے امیر راؤ احمد علی، سینئر رہنما راؤ محمد سلیم، جنرل سیکرٹری چوہدری خالد محمود عاصم، راؤ لیاقت علی اور راؤ عدنان مجید نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں۔۔
کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مختلف ٹیکسوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ایک ہی فیصلے نے شہریوں پر اتنا زیادہ مالی بوجھ ڈال دیا ہے کہ لوگوں کے لیے روزمرہ ضروریات پوری کرنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے اور یہ صورتحال معاشرے میں شدید بے چینی کا سبب بن سکتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مڈل کلاس تیزی سے سکڑ کر نچلے طبقے میں تبدیل ہو رہی ہے جبکہ مہنگائی کا بڑھتا ہوا طوفان پوری معاشرتی زندگی کو متاثر کر رہا ہے ۔