لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کم عمر بچے مشقت پر مجبور

 لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی  کم عمر بچے مشقت پر مجبور

ماہڑہ (نامہ نگار ) ماہڑہ، شاہجمال چوک، مکول اور گردونواح میں لیبر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے ۔۔

، کم عمر بچے سکول جانے کی بجائے مختلف دکانوں اور ورکشاپس میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔ حکومتی پابندیوں کے باوجود چھوٹے بچوں سے بیکریوں، چائے کے سٹالوں، ہوٹلوں اور ورکشاپس میں مشقت لی جا رہی ہے ۔ اس صورتحال کے باعث لیبر قوانین پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ہے جبکہ متعلقہ محکمے کی مبینہ غفلت بھی سامنے آئی ہے ۔ شہریوں اور سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ بچوں کے بنیادی حقِ تعلیم کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ عوامی، سماجی اور سول سوسائٹی نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں