نجی سکولوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دو ادارے سیل

 نجی سکولوں کے خلاف کریک  ڈاؤن، دو ادارے سیل

لودھراں (سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف کی ہدایت پر حکومت پنجاب کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے نجی سکول مالکان کے۔۔

خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ جمعہ کے روز تعلیمی ادارے کھلے رکھنے پر دو نجی سکول سیل کر دیے گئے ۔ سی ای او ایجوکیشن اسرارالحق کی زیرنگرانی متعلقہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نے کارروائی کرتے ہوئے گیلے وال میں لیوے سکول اور ہیون سکول کو سیل کیا۔ سی ای او ایجوکیشن نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں