لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کے جھولے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

 لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کے جھولے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کئی جھولوں کو رسیوں سے باندھ کر استعمال کے قابل بنایا گیا، نوٹس کا مطالبہ

بوریوالا (سٹی رپورٹر ) لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک میں بچوں کے جھولے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے ، شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے ۔ پارک میں نصب سلائیڈز اور جھولے خستہ حالی کا منظر پیش کر رہے ہیں، نٹ بولٹ ٹوٹ چکے ہیں جبکہ بعض جھولوں کو رسیوں سے باندھ کر استعمال کے قابل بنایا گیا ہے ۔ آہنی زنجیریں بھی انتہائی کمزور اور کچھ جگہوں سے ٹوٹی ہوئی ہیں جس کے باعث کسی بھی وقت حادثہ پیش آنے کا خدشہ ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ پارک بچوں کی واحد تفریح گاہ ہے مگر انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث خطرناک بن چکا ہے ۔ والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ جھولوں کی فوری مرمت یا نئے جھولے نصب کیے جائیں تاکہ بچوں کو محفوظ تفریح میسر آ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں