لودھراں :ڈی پی او کی کھلی کچہری، گرجا گھروں کی سکیورٹی کا جائزہ

لودھراں :ڈی پی او کی کھلی کچہری، گرجا گھروں کی سکیورٹی کا جائزہ

مساجد اور گرجاگھروں کے دورے ، فوری احکامات، فول پروف سکیورٹی پلان نافذ

لودھراں (سٹی رپورٹر ):ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق نے نماز جمعہ کے بعد ٹی ایم اے مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے شہریوں سے براہِ راست ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے ۔اس موقع پر شہریوں کی جانب سے مختلف درخواستیں پیش کی گئیں جن پر ڈی پی او نے فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔ڈی پی او نے کہا کہ مساجد میں کھلی کچہریوں کا انعقاد عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے اہم اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں، اس لیے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ڈی پی او نے گڈ فرائیڈے کے موقع پر ضلع بھر کے مختلف چرچز کا دورہ بھی کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ 14 چرچز پر 250 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں