نامعلوم افراد نے قیمتی بکرا چوری کر لیا

 نامعلوم افراد نے قیمتی بکرا چوری کر لیا

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 8 میں نامعلوم افراد نے قیمتی بکرا چوری کر لیا۔۔۔

 مقدمہ درج کر لیا گیا۔محمد یامین راجپوت نماز عشاء کی ادائیگی کے لیے مسجد گئے اور اپنے مال مویشی باڑے میں باندھ کر گئے ۔ واپسی پر انہوں نے دیکھا کہ ان کا لیلیپوری نسل کا ایک بکرا، مالیتی تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار روپے ، غائب تھا۔ نامعلوم ملزمان اسے چوری کرکے لے گئے تھے ۔ پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں