ایران جنگ میں امریکا کی سپر پاور حیثیت متاثر ہوگئی:نذیر احمد آ رائیں

 ایران جنگ میں امریکا کی سپر پاور  حیثیت متاثر ہوگئی:نذیر احمد آ رائیں

گگو منڈی (نامہ نگار) سابق ایم این اے و سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آ رائیں نے کہا کہ امریکہ ایران جنگ میں ۔۔۔

اسرائیل کو تباہی سے نہ بچا سکا اور عرب ممالک کو بھی تحفظ دینے میں ناکام رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی میزائل ٹیکنالوجی دنیا بھر میں حیران کن ہے جبکہ امریکہ کا جدید F35 طیارہ بھی ناکامی کا شکار ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا بلکہ زوال پذیر ہے ۔ عرب ممالک کو مشترکہ دفاعی فورس بنانی چاہیے ۔ چین کی ٹیکنالوجی سے دفاعی نظام مضبوط بنایا جائے ۔ ٹرمپ بڑھکیں مار کر ساکھ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں