میلسی کرم پور روڈ خستہ حالی کا شکار

میلسی کرم پور روڈ خستہ حالی کا شکار

وہاڑی(نمائندہ خصوصی ) میلسی سے کرم پور روڈ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے اور جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کے ۔۔۔

باعث بڑے بڑے گڑھے بن چکے ہیں جو حادثات کا باعث بن رہے ہیں۔سماجی ورکر چوہدری الطاف نے بتایا کہ کالونی چوک سے فدہ ٹاؤن کی طرف جانے والی سڑک پر موجود کھڈے نما گڑھا روزانہ ٹریفک حادثات کا سبب بن رہا ہے اور خاص طور پر موٹر سائیکل سوار اس سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں ۔چوہدری محمد الطاف نے مزید بتایا کہ محکمہ ہائی وے اور ضلعی انتظامیہ کو متعدد بار آگاہ کیا گیا لیکن کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔انہوں نے کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے اور سڑک کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں