سینٹری ورکرز میں راشن کارڈز کی تقسیم کا آغاز
لودھراں (سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت سینٹری ورکرز میں راشن کارڈز کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا۔۔۔۔
ضلعی آفس لودھراں میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے چھ ماہ سے مسلسل خدمات انجام دینے والے سینٹری ورکرز میں راشن کارڈز تقسیم کیے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صفائی ورکرز کی خدمات قابلِ تحسین ہیں اور حکومت انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے بتایا کہ راشن کارڈ کے ذریعے ورکرز کو پہلے ماہ 10 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی فیملیز کے لیے اشیائے ضروریہ خرید سکیں۔ ضلع بھر کے 700 ورکرز کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی ۔