کہروڑپکا انتظامیہ کا میرج ہالز بیکریوں پر سخت کریک ڈاؤن

کہروڑپکا انتظامیہ کا میرج ہالز  بیکریوں پر سخت کریک ڈاؤن

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر محمد اصغر اقبال لغاری نے ٹی ایچ کیو ہسپتال، میرج ہالز اور بیکریوں کا اچانک دورہ کیا ۔۔

اور صفائی، ادویات کے معیار اور ریٹس چیک کیے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں سے علاج معالجے کی سہولیات اور ڈاکٹروں کے رویے سے متعلق استفسار کیا اور عملے کو بہتر خدمات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے میرج ہالز میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا جبکہ بیکریوں پر اشیاء کے معیار اور نرخ بھی چیک کیے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں