بارشی موسم ،انسداد ڈینگی مہم تیز، محکمے ہائی الرٹ

بارشی موسم ،انسداد ڈینگی مہم تیز، محکمے ہائی الرٹ

قبرستانوں، کباڑخانوں، نرسریوں، سروس اسٹیشنز کی سرویلنس شروع

 خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ضلع خانیوال میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے بدلتے موسم کے پیش نظر انسداد ڈینگی مہم تیز کردی - ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی جانب سے محکمہ صحت سمیت تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ انڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس میں اضافہ کریں۔خصوصی طور پر قبرستان، کباڑخانوں، نرسریوں، سروس اسٹیشنز اور ٹائر شاپس کی نگرانی شروع کی جائے تاکہ ممکنہ ہاٹ سپاٹس کی بروقت شناخت اور ان پر کنٹرول کیا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں اور فیلڈ سرویلنس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف محمود سمیت تمام ضلعی محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ بدلتے موسم میں ڈینگی مچھر شدید خطرہ بن سکتے ہیں تدارک کیلئے تمام عملی اقدامات لازمی ہیں۔ اس کے علاوہ، فرضی اعداد و شمار یا فیلڈ میں غیر حاضر افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں