خاتون کو وراثتی جائیداد سے محروم کرنے کا الزام،2افراد پر مقدمہ

خاتون کو وراثتی جائیداد سے محروم  کرنے کا الزام،2افراد پر مقدمہ

ملتان (کرائم رپورٹر )خاتون کو وراثتی جائیداد سے محروم کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔

 نیوملتان پولیس کو کوثر پروین نے بتایا کہ ملزم سلیم مغل اور شبیر اقبال نے کرایہ داری کے نام پر سفید کاغذ پر انگوٹھے لگوائے اور فرضی رجسٹری بیع نامہ تیار کرواکر کرایہ دینا بند کردیا وراثتی جائیداد پر قبضہ کرلیا پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں