پولیس کارروائیاں ،6ملزم شراب آئس سمیت زیر حراست
ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات اور غیر قانونی شراب فروشی کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس نے چھ افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔۔۔
۔کینٹ پولیس نے ملزم یوسف سے 10 لٹر شراب برآمد کی، جبکہ مظفر آباد پولیس نے ملزم بشیر جونی سے 28 لٹر شراب قبضے میں لی۔ سیتل ماڑی پولیس نے ملزم عامر وسیم سے 30 لٹر شراب برآمد کی، اور لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم شکیل سے 10 لٹر شراب قبضے میں لی۔بدھلہ سنت پولیس نے ملزم ظہور احمد سے 95 گرام آئس برآمد کی، جبکہ ڈی ایچ اے پولیس نے ملزم افضل سے 10 لٹر شراب ضبط کر لی۔