کوٹ ادو: لڑائی، جھگڑا، بجلی چوری و دیگر جرائم کے واقعات

کوٹ ادو: لڑائی، جھگڑا، بجلی  چوری و دیگر جرائم کے واقعات

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہر اور گردونواح میں مختلف جرائم کے متعدد واقعات پیش آئے جن میں لڑائی، جھگڑا، بجلی چوری، فراڈ اور منشیات شامل ہیں، جس کے نتیجے میں پولیس نے متعدد مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔۔۔

پہلا واقعہ تھانہ محمودکوٹ کے علاقہ میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازع پر مخالفین محمد سلیم وغیرہ نے غلام صدیق وغیرہ پر حملہ کر کے تشدد کیا، جس سے ایک شخص زخمی ہوا۔دوسرا واقعہ تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع پتی کھر بستی ڈھینگا میں پیش آیا، جہاں رائے محمد بلال نے واپڈا میٹر کے ٹرمینل سے ڈائریکٹ کنڈا لگا کر بجلی چوری کی، جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔تیسرا واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ پرہاڑ شرقی میں پیش آیا، جہاں تصدق حسین کو محمد وسیم نے 38 لاکھ 50 ہزار روپے ادھار لے کر واپسی کے لیے جعلی چیک دے کر رقم ہڑپ کر لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں