خان عرف مانو گینگ گرفتار،لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد

 خان عرف مانو گینگ گرفتار،لاکھوں  روپے کا مال مسروقہ برآمد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈی پی اومحمد عابد کے احکامات پر خانیوال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔۔۔

 اسی سلسلے میں تھانہ کہنہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث خان عرف مانو گینگ کو گرفتار کر لیا۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملزموں سے 6 بیٹریاں، 2 واٹر پمپ، موبائل فونز اور 80 ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی، جس کی کل مالیت تقریباً 14 لاکھ روپے بنتی ہے ۔ ملزمان سے تھانہ کہنہ کے 8 مقدمات بھی ٹریس کیے گئے ہیں۔ ڈی پی او محمد عابد نے تھانہ کہنہ میں وارداتوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او محمد محمود کو فوری گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک سونپا۔ایس ایچ او محمد محمود نے ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سسٹم کے ذریعے ملزمان کو شب و روز کی محنت کے بعد گرفتار کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں