کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق تھانہ قصبہ گجرات کے۔۔۔
علاقہ میں اظہر مصطفیٰ نے اپنا مکان مختلف افراد کوکرایہ پر دیکر متعلقہ تھانے میں اندراج نہ کرایا جن میں عبدالرشید، عصمت اللہ، محمد اقبال، شوکت علی، ظہور حسین،غلام نذیر،محمد نواز اور اختر علی شامل ہیں پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ۔