منشیات فروشوں کے ٹھکانوں کی ویڈیو بنانے پر خاتون صحافی کو دھمکیاں
وجھیانوالہ(نامہ نگار)میاں چنوں کے جنرل بس سٹینڈ پر جب مقامی خاتون صحافی رخسانہ کوثر نے منشیات فروشوں کے ٹھکانوں کی۔۔۔
ویڈیو بنا کر سچ کو بے نقاب کیا تو منشیات فروش بوکھلا گئے اور کھلی دھمکیاں دینے لگے ، مگر افسوس کہ پولیس خاموش تماشائی بنی کھڑی ہے ۔حیرت کی بات یہ ہے کہ نشئیوں کو بھی منشیات فروشوں کے ٹھکانے معلوم ہوتے ہیں مگر پولیس کو کیوں نہیں ہوتے ،یہ ایک ایسا سوالیہ نشان ہے جو نظام کی کارکردگی پر بڑا سوال کھڑا کرتا ہے ۔ سچ یہ ہے کہ اگر سچ بولنے والی آوازوں کو تحفظ نہ ملا تو معاشرے میں اندھیرا مزید گہرا ہوتا جائے گا۔