دو منشیات فروش گرفتار 24لٹر شراب برآمد

دو منشیات فروش گرفتار 24لٹر شراب برآمد

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) پنجاب پٹرولنگ پولیس کی پکھّی موڑ پوسٹ نے منشیات فروشوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں کے دوران اہم کامیابی حاصل کی اور۔۔۔

دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران سب انسپکٹر محمد امجد انچارج پوسٹ کی قیادت اور شفٹ انچارج راشد جاوید ہیڈ کانسٹیبل کی نگرانی میں گشت کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 24لٹر شراب برآمد ہوئی۔گرفتار ملزموں کے خلاف تھانہ دانیوال میں دو مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں