یوگا فیملی فیسٹیول21اپریل کوہوگا
وہاڑی (خبرنگار)جمنیزیم یوگا کلب وہاڑی اور یوگا سپریم کمیٹی ضلع وہاڑی کے زیر اہتمام 21 اپریل کو بوریوالا میں موسم بہار کے موقع پر یوگا ۔۔۔
فیملی فیسٹیول منعقد کیا جائے گا۔ اس فیسٹیول میں ضلع بھر کے 27 یوگا کلبز شرکت کریں گے ۔یوگا ٹیچر حافظ صالح محمد نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے کھیل، ورزش اور یوگا جیسی سرگرمیاں اہم ہیں، جو ذہنی سکون اور جسمانی مضبوطی میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جمنیزیم یوگا کلب میں باقاعدہ فٹنس سیشنز جاری ہیں جن میں نوجوان بڑی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔