پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ سے مزدور طبقہ زیادہ متاثر، خالد محمود

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ سے مزدور طبقہ زیادہ متاثر، خالد محمود

بھٹو نے مشکل حالات میں ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی ،برسی کی تقریب سے خطاب

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ذوالفقار علی بھٹو پاکستانی عوام کے محسن ہیں جنہوں نے ملک کے مشکل حالات میں ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور پاکستان کو ناقابل تسخیر دفاعی طاقت بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی جنگی صورتحال اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ عام عوام کی زندگی متاثر کر رہا ہے جبکہ کسان اور مزدور سب سے زیادہ متاثر ہیں۔میر واثق سرجیس نے کہا کہ شہید بھٹو نے مسلم امہ کو متحد کیا اور تیل کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کی، محمد ارشاد گادی نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے اقدام کو اس کی بخشش کا سبب قرار دیا۔ رانا خالد علی تاج نے کہا کہ عدالتوں نے 47 سال بعد تسلیم کیا کہ بھٹو شہید کو غیر منصفانہ سزا دی گئی تھی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے آخر میں حافظ عبدالمجید نے بھٹو شہید کے خاندان کے لیے دعائے مغفرت کرائی اور حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ تقریب میں وکلاء اور پیپلز پارٹی کے سینکڑوں رہنماؤں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں