مسیحی برادری کے مذہبی تہوارپرفول پروف سکیورٹی کی ہدایت

مسیحی برادری کے مذہبی تہوارپرفول پروف سکیورٹی کی ہدایت

ڈی سی کوٹ اداکا کیتھولک چرچ کا دورہ، حفاظتی انتظامات اور سہولتوں کا جائزہ

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور قمر اور اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید جام محمد اسلم کے ہمراہ سینٹ مائیکل کیتھولک چرچ، چوک سرور شہید کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کے حوالے سے سیکیورٹی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ چرچ کے اطراف فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور تمام سہولیات بروقت فراہم کی جائیں تاکہ عبادات کے دوران کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چرچ کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی بھی کی جا رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مسیحی برادری کے تہوار کے موقع پر ان کے ساتھ کھڑی ہے اور پرامن ماحول کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ شہری بلا خوف عبادات انجام دے سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں