مظفرگڑھ میں جشن بہاراں فلاور شو، سادگی سے انعقاد کا فیصلہ
شونو اپریل کوفیاض پارک میں ہوگا،عوامی سہولتیں یقینی بنانے کی ہدایات
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور حکومت پنجاب کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی کی زیر صدارت جشن بہاراں فلاور شو کے انعقاد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جشن بہاراں کے سلسلے میں محدود پیمانے پر فلاور شو کے انعقاد، سادہ مگر خوبصورت انتظامات اور عوام کو تفریحی مواقع فراہم کرنے کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فلاور شو 9 اپریل کو فیاض پارک میں منعقد کیا جائے گا جہاں شہریوں کے لیے خوبصورت پھولوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ بہتر ماحول فراہم کیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطہ بہتر بنا کر انتظامات بروقت مکمل کریں۔ انہوں نے صفائی، سکیورٹی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی کے مطابق سادگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک معیاری اور دلکش فلاور شو کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ شہری کم وسائل میں بھی بہتر تفریحی ماحول سے مستفید ہو سکیں۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔